ٹيگ
مصنف : phototech81 :: بتاریخ 19 Jun 2008
جہانزیب کا شروع کردہ سلسلہ ‘ٹیگ کھیل’
مجھے تو جناب الف نظامی صاحب ،محترمہ شاہدہ آپی اور محترمہ حجاب آپی نے ٹیگ کیا ہے جو حاضر ہیں
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
جرابیں نہیں پہنی ہوئیں۔
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
میرے قریب میرے آفس کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور انگلش میں کچھ گور گور کر رہے ہیں
3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
میں نے برفی کا چوتھائی حصہ کھایا تھا وہ بھی اپنے دوست سے چھین کر
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
کافی عرصہ ہوا فلم نہیں دیکھی
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
کسی کی پرشانی کو دیکھ کر اپنی پرشانی کا نا سوچوں بلکے اس کی پرشانی دور کرنے کا سوچو
6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
کل رات بارش ہو رہی تھی اور میں اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر کا نظارہ کر رہا تھا بہت خوب بارش تھی باقی سب سورہے تھے
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
حضرت غالب صاحب اور حضرت علامہ اقبال صاحب سے
8 ) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
گھر سے نکل جاتا ہوں یا سو جاتا ہوں ویسے اگر کسی نے ناراض ہوتا ہوں تو کھانا زیادہ کھاتا ہوں خاص طور پر گھر والوں میں سی کسی سے ناراض ہوں تو
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
الف نظامی صاحب سے کل شام کو پانچ اور چھ بجے کے درمیاں اسے کے بعد ابھی تک کوئی فون نہیںآیا
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
عید ، عید اور پھر عید
میں ان احباب کو ٹیگ کرتا ہوں
زینب آپی ، شکاری بھائی ، راشد کامران ، رضوان اور زکریا جی کو
20 Jun 2008 بوقت 4:33 am
غصے میں کھانا زیادہ کھانا واہ یعنی گھر والوں کو تنگ کرنا ۔ آپ کہاں رہتے ہیں جہاں کل رات بارش ہو رہی تھی ؟
20 Jun 2008 بوقت 3:47 pm
[...] نبیل کو کسی نے ٹیگ کیا لیکن مل نہیں رہا۔ راشد کامران کو ادھر ٹیگ کیا گیا ہے۔ لہذا وقت نکالیں۔ جہانزیب کو 2008 میں یہاں [...]
20 Jun 2008 بوقت 7:10 pm
یہ غصے میں کھانا زیادہ کھانے والی بات بہت خوب ہے۔ میں بھی اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں
20 Jun 2008 بوقت 11:37 pm
آپکے شفیق میزبانوں نے سن لیا تو ہمیشہ کھانے پر بلا کر غصہ دلایا کرینگے اور کھانا بچ گیا تو مزید غصہ دلائینگے۔
بارش آجکل رات ہی میں اچھی لگتی ہے دن کو اتنی حبس۔۔۔
22 Jun 2008 بوقت 3:48 am
آپ کو تو کڑم میں بھی ٹیگ کر چکی ہوں کیا کروں ہر کسی نے کسی نا کسی ٹیگ کر لیا میرے لیے کوئی بچا ہی نہیں ۔۔۔۔
23 Jun 2008 بوقت 3:04 am
ساجد بھائی ایسا نہین ہوتا آج کل الف نظامی صاحب شکریہ میرے خیال میں یہ سلسلہ بہت اچھا ہے کھانے کا زینب آپی اس سے کچھ فرق نہیں پڑھتا آپ جس کو مرضی ٹیگ کرے
25 Jun 2008 بوقت 10:08 am
بھائیا جی مجھ پر ایک ٹیگ پہلے ہی لگا ہوا ہے اب اور کتنے لگاؤ گے؟
اور دوسری بات یہ کہ فلمیں ولمیں دیکھا کرو خصوصاً وہ والی جنہیں دیکھنے سے بڑے منع کریں۔ ورنہ آپ دوسروں کو کیسے منع کرسکیں گے؟
28 Jun 2008 بوقت 1:04 am
چلے جی آپ کہتے ہیں تو دیکھ لیا کروں گا ویسے اتنا وقت نہیں ہوتا میرے پاس کیوں کہ میں فارغ ہوتاہوں
28 Jun 2008 بوقت 1:06 am
حجاب آپی میں راولپنڈی میں رہتا ہوں