میں سمجھتا ہوں دنیا میں سب سے غریب وہ انسان ہے جس کا کوئی دوست نہیں اللہ تعالٰ جان جی کا کرم ہے مجھے پر جس کے بہت اچھے اور پیارے دوست ہیں ویسے تو میرے دوست بہت سارے ہیں جو نیٹ پر بھی ہیں اور عام زندگی میں بھی لیکن میں یہاں صرف ان دوستوں کی باتیں لکھوں گا جو عام زندگی میں میرے ساتھ ہیں میرے دوستوں کے نام
(میرے محلے کے دوست جن سے میری زیادہ ملاقات رہتی ہیں)
اسد نواز
نوید مغل
تنویر خالد
شیعب مرزا
عرفان
ظفر اوپل
شوکت
وقاص
میرے کلاس کے دوست جن سے اب میری ملاقات نا ہونے کے برابر ہے
واجد محمود
واجد حسین شاہ ہمدانی
منیر احمد
خلیل احمد
آفتاب
میرے کالج کے دوست جو مجھ سے بہت دور ہو گے لیکن اس کے باوجود میرے پاس ہے
محمد فیاض
محمد وقاص
محمد عمار
میرے نیٹ کے دوست تو بہت سارے ہیں کن کن کا نام لکھوں خیر ان سب کے لیے میں ایک نیا سیکشن بناوں کو تو پھر آپ سب کو بتاوں گا
اب میں ان کا تھوڑا تھوڑا تعارف کرواتا ہوں اور یہ بھی بتاتا ہوں ان سے میری دوستی کیسے ہوئی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی زات کے مطابق جو میں جانتا ہوں وہ الفاظ بھی لکھتا جاوں گا تو سب سے پہلے آتے ہیں اسد کی طرف
اسد نواز




اسد نواز میرا سب سے پیارا اور سب سے پہلا دوست ہے اس سے میری پہلی ملاقات تو پتہ نہیںکب اور کیسے ہوئی لیکن اتنا یاد ہے کے اس سے دوست کرکٹ کھیلتے ہوے ہوئی اسد کرکٹ کا بہت اچھا کھلاڑی رہا ہے لیکن اب کم کم کھلتا ہے ہم ایک ساتھ میچ کھلا کرتے تھے یہ میری مخالف ٹیم میں تھا ایک دن اس کو اپنی ٹیم میں کھلنے کی دعوت دی جو اس نے قبول کر لی اور اس کے بعد آستہ آستہ اس سے دوستی ہو گی جو کے اللہ کے کرم سے اب تک جاری ہے لیکن اس کو ہمشہ مجھ سے شکایت ہی رہتی ہے کہتا ہے وقت آنے پر بتاوں گا پتہ نہیں اس کا وقت کب آئے گا
اس کے بارے میں ایک بات مشہور ہے ہم دوستوں میں وہ یہ کہ
مجھ سے ہار برداشت نہیں ہوتی
ہا ہاہا ہم اس کو اس بات سے بہت تنگ کرتے ہیں
اپنے گھر والوں اور اپنے کام کے لیے بہت ہی سنجیدہ ہے اور ہر وقت اپنے گھر والوں اور کام کے لیے پرشان رہتا ہے
نوید مغل

ویسے تو نوید مغل سے میری ملاقات سکول دور میں ہی تھی لیکن اس وقت ہم میںکوئی اتنی بے تکلفی نہیں تھی اس سے بھی کہہ سکتے ہیں دوستی کرکٹ کی وجہ سےہوئی لیکن خاص وجہ اسد ہی ہے اگر یہ کہا جائے کے ان س دوستوں سے میری دوستی اسد کی وجہ سے ہوئی ہے تو اس میں کوئی ہرج نہیںکیوں کے اسد ، نوید ، تنویر ، ظفر ، شعیب ، یہ اکثر ایک ساتھ ہی ہوتے تھے اور تقریباََ شام کو سب ایک جگہ پر جمع ہو کر ایک دوسرے سے گپ شپ کرتے تھے خیر بات کسی اور طرف جا رہی ہے اس لے مضوع کی طرف آتے ہیں تو مضوع تھا نوید ویسے تو نوید شکل سے بہت ہی معصوم اور شریف لگتا ہے لیکن اس کی شکل پر نا جائے گا یہ بہت ہی تیز اور شاتر ہے ہر دوست کو مکمل وقت دیتا ہے اس کے دوستوں کی تعداد بتانا ناممکن اگر نہیں ہے تو مشکل ضرور ہے گھر میں سب سے بڑا ہے والد صاحب وفات پا گے ہیں ان کی وفات کے بعد گھر کا نظام اسی کی محنت سے چلتا ہے
اس کی زات کے مطابق یہ بات بتاوں گا
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے مطلب جو کام کرنا ہے تو اس کو مکمل کرنا ہے چاہے جو کچھ بھی ہو جائے
تنویر خالد

تنویر خالد اس سے بھی دوستی اسد کی وجہ سے ہی ہوئی تنویر ہم سب سے سینیئر ہے عمر کے لحاظ سے نہیں تعلیم کے لحاظ سے نہیں بلکے شادی کے لحاظ سے :D ہم دوستوں میں سب سے پہلے ان کی ہی شادی ہوئی ہے سب دوستوں میں مقبول ہے اور سب ان کی بات کو غور سے سنتے ہیں ان کے بارے میں باقی تفصیل میں نوید سے پوچھ کر بتاوں گا
ان کی زات کے مطابق یہ بات کہوں گا
ہر کام کرنا ہے مگر نا مکمل
وہ اس لے کے جب بھی کوئی کام شروع کرتے ہیںاس کو وہی پر چھوڑ کر دوسرا کام شروع کر دیتے ہیں اس کی صرف ایک مثال ہماری CCB (میسیچ) ہے جو قائم تو ہوگی لیکن اس کے بعد اگے نہیں چلی
شیعب مرزا
اس سے بھی دوستی اسد اور نوید کی وجہ سے ہوئی اس کے بارے میں میں کیا بات کروں کل جب میں نے تنویر کو بتایا تھا کہ میں اپنے بلاگ پر دوستوں کی باتے پوسٹ کرنے والا ہوں تو تنویر نے کہا کے اس کی ساری باتیں میں بتاوں گا وہ تو سب ٹھیک ہے لیکن جو مجھے پتہ ہے وہ کچھ اس طرح ہے اس کی زبانی اس کی زندگی میں دوست ہی سب کچھ ہیں یہ کہتا ہے کام کرنا جوان کی موت ہے اس لے کوئی بھی کام ٹھیک سے نہیں کرتا کبھی کوئی کام کبھی کوئی کام اس کی زات کے مطابق
یہ کہتا ہے میں چھ دن فارغ ہوتا ہوں اور ایک دن چھوٹی کرتا ہوں
عرفان
عرفان جب بھی کبھی ہم دوستوں میں سے کسی کی کلاس لی جائے تو عرفان میری طرف ہوا کرتا تھا۔ غور فرمائے تھا پر زور ہے ۔ مطلب یہ ہوا کے اب کم کم ہوتا ہے وہ اس لے ہم دونوں ایک طرف ہو جاتے تھے لیکن عرفان کی بدقسمتی یہ کہ میں ہفتے میںایک یا دور بات ان سب سے ملتا تھا لیکن یہ باقی سب روز ملتے تھے اس لے پھر سب اس کی کلاس لگا دیتے تھے اور اس طرح میں بچ جاتا تھا۔ ویسے ایک بات ہے ہم سب دوستوں میں ایک بات ضرور ہے جیسے بھی ہو ایک دوسرے کا خیال ضرور رکھتے ہیں عرفان کے بارے میں زیادہ بات شعیب کی طرح بعد میں ہی ہو گی
ظفر
ہا ہا ہا اب میں اس کے بارے میں بات کروں یا ہنسوں کیوں کے ہم سب دوستوں میں سب سے زیادہ مزاق ظفر ہی کرتا ہے کوئی ایسا بندہ نہیں جس کی اس کے ساتھ مزاق نا ہو جب تک محفل میں ہوتا ہے کسی نا کسی کی نقل ہی اتارتا رہتا ہے آج کل کم ہی نظر آتا ہے اب پتہ نہیں کیوں اس پر بھی تفصیل سے بات ہو گی کیوں کہ ان کےکارنامے زیادہ ہیں
شوکت
شوکت سے دوستی خاص نوید کی وجہ سے ہوئی ہوا کچھ یوں تھا ایک دن نوید سے میری شاعری پر بات ہو رہی تھی (نوید کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اگر اس کو کسی چیز میں دلچسپی نا ہو تو بھی وہ دوسرے کی بات آرام سے سنتا ہے اور مزے کی بات یہ کے سوال بھی کرتا رہتا ہے جس سے بات کرنے والے کو یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ اس کو اس میںدلچسپی ہے یا نہیں)